Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے سگریٹ سیکٹر میں 18کروڑ 39 لاکھکی ٹیکس چوری پکڑ لی

صرف ماہ جنوری کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کی 1کروڑ 31 لاکھ نان ڈیوٹی وغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹ ضبط کی۔
شائع 14 فروری 2022 01:50pm
File Photo
File Photo

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سگریٹ سیکٹر کی 18کروڑ 39 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوز کے ماتحت ادارے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ اسکواڈز نے رواں مالی سال کے 7ماہ میں 22 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 9 کروڑ 35 لاکھ غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لی۔

تاہم اس میں 18 کروڑ 39 لاکھ مالیت کے ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ اسکواڈز نے صرف ماہ جنوری کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کی 1کروڑ 31 لاکھ نان ڈیوٹی وغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹ ضبط کی۔

جس کے نتیجے میں ایف بی آر نے 2 کروڑ 78 لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔

Smoking