Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش

انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنی ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ "لتا جی جیسا کبھی نہیں تھا، کبھی نہیں ہوگا۔"
شائع 13 فروری 2022 07:39pm

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے لتا منگیشکر کو ان کا ایک گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا۔

انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنی ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ "لتا جی جیسا کبھی نہیں تھا، کبھی نہیں ہوگا۔"

لتا منگیشکر ہندوستان کی مشہور ایک گلوکارہ ہیں، جو گزشتہ اتوار کو انتقال کر گئیں اور ان کی سرکاری تدفین کی گئی جبکہ سیاست دانوں اور بالی ووڈ شخصیات ان کے سوگ میں متحد ہو گئے۔

92 سالہ لتا منگیشکر نے بالی ووڈ کی دنیا میں اہم مقام رکھتی تھیں۔

ان کی آواز ٹیلی ویژن سیٹس اور ہندوستان کے تین چوتھائی صدیوں تک فلم تھیٹروں میں گونجتی رہی، جس وجہ سے انہیں "دی نائٹنگیل" کا نام دیا گیا۔

Salman Khan

Bollywood actor

Lata Mangeshkar