یوکرین پر حملے کا فیصلہ کن رد عمل آئے گا، صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادمیر پوٹن سے ایک گھنٹہ طویل کال کے دوران کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ مغرب کی طرف سے فیصلہ کن اور تیز ردعمل سامنے لائے گا۔
واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین کے قریب موجود روسی افواج کسی بھی وقت حملہ کر سکتی ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کال پیشہ ورانہ تھی اور کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔
یوکرین کے قریب روس کی فوجی تیاری اور عسکری سرگرمیوں میں اضافے نے ان خدشات کو ہوا دی ہے کہ روس حملہ کر سکتا ہے۔
دوسری جانب روس ایسے کسی منصوبے کی تردید کرتا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے مسٹر پوٹن کو بتایا کہ امریکہ سفارت کاری اور "دیگر منظرناموں" کیلئے تیار ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہمناوّں نے ان تمام امور پر براہ راست بات چیت کی جو امریکہ نے عوام میں اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا مسٹر پوٹن سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔
Comments are closed on this story.