خانیوال: توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو مشتعل ہجوم نے قتل کر دیا
لاہور: ضلع خانیوال کے ایک گاؤں میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر مشتعل ہجوم نے ایک ادھیڑ عمر شخص کو سنگسار کر دیا۔
ڈان اخبار کے مطابق یہ قتل سیالکوٹ میں ایک ایسے ہی واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں گزشتہ سال 3 دسمبر کو ایک سری لنکن انجینئر کو فیکٹری کے کارکنوں نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کر دیا تھا۔
یہ واقعہ جنگل ڈیرہ گاؤں میں پیش آیا جہاں سینکڑوں مقامی لوگ نماز مغرب کے بعد اس اعلان کے بعد جمع ہوئے کہ ایک شخص نے قرآن پاک کے کچھ اوراق پھاڑ دیئے اور بعد میں انہیں آگ لگا دی۔
اس اعلان کے بعد کوئی بھی مشتبہ شخص کی بات سننے کے لیے تیار نہیں تھا، جبکہ بار بار بے گناہی کا دعویٰ کرنے کے باوجود اس کو گاؤں والوں نے پہلے ایک درخت سے باندھ کر اینٹی ماری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
ایک عینی شاہد کے مطابق پولیس نے الزام میں آئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے ہجوم نے اس کو ایس ایچ او کی حراست سے چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پی راؤ سردار علی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments are closed on this story.