Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس...
شائع 13 فروری 2022 09:22am

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز کلاے ف شاداب خان نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

لاہور قلندرز کے جیمز وینس پی ایس ایل میں شاداب خان کا 62واں شکار بنے تو اسپنر نے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی محمد نواز کو اسپنرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑا، جو آج کے میچ میں شریک نہیں تھے۔

محمد نواز نے 66 میچز میں 61 کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب نے58 میچز میں 62 شکار کئے ہیں۔

lahore

islamabad united

shadab khan

PSL 7