Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے،...
اپ ڈیٹ 13 فروری 2022 10:30am
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3019 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56,260 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3019 مثبت آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد تھی۔

ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 29,731 ہو گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 1,480,592 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,175 مریض کووِڈ 19 سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1,370,693 ہو گئی ہے، جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 80,168 ہے۔

پاکستان میں اب تک کم از کم 194,492,475 کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مثبت شرح 10 فیصد سے نیچے رہی۔

NCOC

پاکستان

COVID19

Virus