Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے اسکول میں 10 سالہ بچی کا ریپ

تیسری جماعت کی طالبہ اسکول کے بند ہونے کے بعد واش روم میں تشویشناک حالت میں پائی گئی۔
شائع 11 فروری 2022 05:15pm

لاہور: شاہدرہ میں نجی اسکول کے واش روم میں 10 سالہ بچی کے ساتھ ریب کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

مذکورہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب تیسری جماعت کی طالبہ اسکول کے بند ہونے کے بعد واش روم میں تشویشناک حالت میں پائی گئی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ نیم بے ہوش حالت میں پائی گئی اور جائے وقوعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے حملہ کے خلاف مزاحمت کی جب نامعلوم ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ اسکول کے اوقات کے بعد واش روم گئی جہاں مشتبہ شخص پہنچ گیا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا۔

پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا اسکول کا کوئی طالب علم ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس اہلکار نے کچھ کلاس فیلوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی اس وقت مدد کے لیے پکار رہی تھی جب ملزم نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔

تاہم بچوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے اسکول انتظامیہ کو اس کے رونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن انھوں نے اسے نظر انداز کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ 'بچے اکثر اسکول کے احاطے میں شور مچاتے تھے'۔

تاہم متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔

پولیس اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں اور اس کے باہر نصب کیمروں سے مدد لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

rape cases

lahore

Rape