Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہنواز دھانی اور محمد رضوان ایک بار پھر توجہ کا مرکز، ویڈیو وائرل

لاہور: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے...
شائع 11 فروری 2022 10:51am

لاہور: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور کپتان محمد رضوان ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بیٹر کامران اکمل کی زور دار شاٹ پر شاہ نواز دھانی اور محمد رضوان کیچ پکڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔

انٹرنیٹ پر کیچ کی وائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں میں ٹکراؤ کے بعد محمد رضوان کو محسوس ہوا کہ کیچ چھوٹ گیا مگر شاہنواز دھانی نے ہر بار کی طرح ایک بار پھر حیران کیا اور کیچ دبوچ کر کامران اکمل کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جس پر محمد رضوان کی مایوسی خوشی میں بدل گئی اور وہ گرم جوشی سے شاہنوازی دھانی سے بغل گیر ہو گئے جس کو انٹرنیٹ صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور دونوں ہی کھلاڑیوں کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز میگا ایونٹ میں ملتان سلطانز گزشتہ روز پشاور زلمی کو ہرا کر مسلسل چھٹی فتح کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،مقررہ اوورز میں ملتان سلطانز نے 7 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود نے 68 ، محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34،34 اور روسو نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور ثاقب محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم شروع میں ہی دباؤ کا شکار رہی ہے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ اور پوری ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح ملتان سلطانز نے میچ 42 رنز سے جیت لیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک سب سے کامیاب بلے باز رہے اور انہوں نے 31 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لائیم لیونگ سٹون نے 24 ، روتھرفورڈ نے 21 اور بین کٹنگ نے 23 رنز بنائے ۔

ملتان سلطانز کے بلیسنگ مزربانی اور خوشدل شاہ نے 3،3، شاہ نواز دھانی نے 2اور عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

lahore

mohammad rizwan

PZ VS MS

shah nawaz dhani

PSL 7