Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات: لنڈا بازار میں آتشزدگی، 200 دکانیں جل کر راکھ

ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 24 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آگ کی لپیٹ میں آ کر200 دکانیں، 2 گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی جل گیا۔
شائع 11 فروری 2022 09:58am

گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث 200 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

رات گئے آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں پیش آیا جہاں لگنے والی آگ نے لنڈا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 24 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

متاثرہ بازار میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر200 دکانیں، 2 گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی جل گیا۔

fire

Gujrat