Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت نے تیسری شادی سے متعلق کیا اعلان کیا؟

عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ سے ان کے دو بچے ہیں، 2018 میں انہوں نے سیدہ طوبہ انور سے دوسری شادی کی تھی ۔
شائع 10 فروری 2022 03:47pm
عامر لیاقت اور دسیدہ دانیہ شاہ۔انسٹاگرام۔
عامر لیاقت اور دسیدہ دانیہ شاہ۔انسٹاگرام۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے اور ٹیلی ویژن شخصیت عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیاہے۔

عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پراپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

عامر لیاقت/ینسٹاگرام

انہوں نے لکھا:"میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہوں گاکہ براہ کرم ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی تاریک سرنگ سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔"

عامر لیاقت کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پہلی بیوی بشریٰ سے ان کے دو بچے ہیں، 2018 میں انہوں نے سیدہ طوبہ انور سے دوسری شادی کی تھی ۔

سیدہ طوبہ انور کی عامر لیاقت سے خلع

خیال رہے کہ گزشتہ روزعامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبہ انور نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بتایا کو انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے۔

طوبہ انور/انسٹاگرام

پوسٹ میں طوبا نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلی سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔

Instagram

Wedding

Amir Liaquat

PTI MNA