Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

لاہور : خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر ...
شائع 10 فروری 2022 02:35pm

لاہور : خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، 18 فروری کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج اعجاز اعوان نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا، عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سالوں میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے جو اب ہیں، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔

money laundering case

lahore

shahbaz sharif

Hamza Shehbaz