Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 14 تعلیمی ادارے بند

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسز سامنے...
شائع 10 فروری 2022 01:16pm

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 14 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں 14 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ان تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین اور دیگر اسکول و کالجز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کر گئے اور 3914 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

KPK

peshawar

schools close

Corona Cases