Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے مُنسلک ہونے پر خوشی کا اظہار

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ ...
شائع 10 فروری 2022 09:47am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے مُنسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، پاکستان کرکٹ کی دُنیا کا ایک بڑا ملک ہے ، اُس کے پاس شاندار فاسٹ بولرز ہیں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور محمد عباس اچھے بولرز ہیں اور یہ صرف ابھی چند نام ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئےمیں پُرجوش ہوں۔

شان ٹیٹ نےمزید کہا کہ یہ جو مجھے موقع ملا ہے میں اس کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پی سی بی نے سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کیا۔

شان ٹیٹ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

lahore