Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کور کمانڈرز کانفرنس: آرمی چیف کا شہداء کو خراج عقیدت پیش

کور کمانڈرز کانفرنس آج منعقد ہوئی جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت کی۔
شائع 09 فروری 2022 06:43pm
Photo: FILE
Photo: FILE

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 247ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے ملک کے دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 247ویں کور کمانڈرز کانفرنس آج منعقد ہوئی جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت کی۔

فورم کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فورم نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں، ان کے معاونین اور ساتھیوں کی باقیات کو ختم کر دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں۔

ISPR Director General

Army Chief

پاکستان

army

COAS Gen Qamar