Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین عدالت کیس: فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی معافی منظور

پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیراطلاعات ...
شائع 09 فروری 2022 03:30pm

پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی معافی منظور کرلی۔

پشاورہائیکورٹ میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اس سلسلے میں فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ سے معافی مانگتے ہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کی قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔

جسٹس روح الامین نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے قانون سے نکال دیں کہ ہم کسی کے خلاف بھی بول سکتے ہیں، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے۔

پشاورہائیکورٹ نے فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی معافی منظور کرکے آئندہ کیلئے انتباہ کردیا۔

PHC

Firdous Ashiq Awan

peshawar

Contempt of Court

Fawad Chaudhary