Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چند لمحوں میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

اس فون کو تیار کرنے میں دو سال لگے ہیں تاہم عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔
شائع 09 فروری 2022 08:06pm

نجی کمپنی نے ایک اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی کیسنگ سورج کی روشنی پڑتے ہی 30 سیکنڈ میں اپنا رنگ تبدیل کرلیتی ہے۔

نئے اسمارٹ فون کا رنگ واضح طور پر تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا بھی جاسکتا ہے جبکہ کمپنی نے اس فون کو ’’سن شائن گولڈ ماڈل ‘‘ کانام دیا ہے

کمپنی کے مطابق اس کو تیار کرنے میں دو سال لگے ہیں تاہم عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔

لیکن رنگ تبدیل کرنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس موبائل میں 2 سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسرا وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سیلفی کیمرا انسان کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے مگر اس کے دوسرے ماڈل میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر لگایا گیا ہے۔

دونوں فون میں قریب کی تصاویر لینے کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔

اس فون کی قریباً ساڑھے 6 انچ کی اسکرین ہے اور ریزولوشن 1080 پکسل اور ساخت اوایل ای ڈی ہے۔

tech giant

technologies

tech firms