Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا نااہلی فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 09 فروری 2022 12:53pm

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نااہلی فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں۔

توہین عدالت کیس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری پشاور ہائیکورٹ پہنچنے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا پہلے ہی سے پتہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن سے ایسے ہی فیصلے کی امید تھی، فیصل واوڈا نااہلی کیخلاف عدالت جائیں گے۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ مزید چھوٹے موٹے چوہیں دوڑیں گے تو شور تو مچے گا۔

صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کرتےہوئے پوچھا کہ یہ جو طوفان آیا ہے کیا حکومت بچ جائے گی ،جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ کون سا طوفان آیا ہے، چھو ٹے موٹے طوفان آتے ہیں ہماری حکومت کہیں نہیں جارہی۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ بھی معافی مانگ کر یوٹرن لیں گے، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ وکیل کو اپنا نام اخبار میں لانے کا شوق تھا اس لئے کیس میں میرا نام ڈال دیا۔

Information Minister

ECP

اسلام آباد

Faisal Wada

Fawad Chaudhary