Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں پیر نے حاملہ خاتون کو زخمی کر ڈالا

ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ خاتون کو چند روز قبل اسپتال لایا گیا تھا،ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔
شائع 09 فروری 2022 12:38pm
ڈاکٹر سلیمان نے خاتون کے سر سے کیل نکالا اور بتایا کہ خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔ٹوئٹر۔
ڈاکٹر سلیمان نے خاتون کے سر سے کیل نکالا اور بتایا کہ خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔ٹوئٹر۔

پشاور:گزشتہ روز ایک خود ساختہ پیر نے ایک حاملہ خاتون کے سر میں کیل ڈال دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنی رضامندی سے پیر کے پاس گئی تھیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کی خواہش کے مطابق اولادِ نرینہ چاہتی تھیں۔

واقعے کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر سلیمان نے تصدیق کی کہ ان کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ تین ماہ کی حاملہ تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ خاتون کو چند روز قبل اسپتال لایا گیا تھا،ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا، ایکسرے کروانے پر یہ انکشاف ہوا کہ کیل مکمل طور پر ماتھے کے اوپر ان کے سر میں ٹکرا گیا تھا۔

خاتون نے شروع میں اصرار کیا کہ کیل ان کے سر میں حادثاتی طور پرلگی تھی،تاہم ڈاکٹروں نے ان پر سچ بتانے کیلئے دباؤ ڈالا تو انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ یہ ایک پیر نے کیا تھا۔

بعد ازاں خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی طرف سے دباؤ میں آکر ایسا کیا ہے۔

ڈاکٹر سلیمان نے خاتون کے سر سے کیل نکالا اور بتایا کہ خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔

پشاور پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا اور فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی۔

سی سی پی او عباس احسن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس پیر اور خاتون کے اہل خانہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجن کو حکام کو آگاہ کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ ایک پولیس کیس تھا۔

peshawar