Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابوظہبی میں عمارت کی بالائی منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہمدان...
شائع 09 فروری 2022 10:10am

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہمدان اسٹریٹ پر واقع عمارت کی بلائی منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے،دھماکے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابوظبی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کو خالی کرکے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصانات محدود ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق عمارت میں 2 دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد بلڈنگ سے دھواں نکلتے دیکھا گیا۔

UAE

fire

ابوظہبی

building