Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

آسٹریلیا کے آخری دورہ پاکستان میں کون سے کھلاڑی شامل تھے؟

لاہور:آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پھر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جو...
شائع 09 فروری 2022 09:51am

لاہور:آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پھر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جو اس ٹیم کی نئی نسل ہے،کینگروز کے آخری دورہ پاکستان میں کون سے کھلاڑی شامل تھے۔

آسٹریلوی ٹیم نے آخری بار 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں 3 ٹیسٹ کی سیریز میں مہمان ٹیم نے 0-1 سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 0-3 سے کینگروز نے کامیابی حاصل کی۔

اس سیریز میں دلچسپ واقعات رونما ہوئے تھے جن میں ایک یہ تھا کہ دنیا کے صف اول جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر کی ٹیسٹ کرکٹ میں 334 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز تھی جبکہ انہوں نے ڈان بریڈمین کے احترام میں ان کا ریکارڈ نہیں توڑا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مارک ٹیلر نے کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان عامر سہیل تھے۔

پاکستانی ٹیم میں سعید انور، وسیم اکرم، انضمام الحق، سلیم ملک، اظہر محمود، معین خان، مشتاق احمد جیسے پلیئرز شامل تھے، جبکہ آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹرز اسٹیو وا، مارک وا، جسٹن لینگر، گلین میک گرا جیسے کھلاڑی شامل تھے۔

lahore