Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے, آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان...
شائع 08 فروری 2022 09:35am

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ملاقات ہو ئی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جبکہ سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ کی کوششوں اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر داخلہ نے سفارتی سطح پر دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

Interior Minister

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Saudi Arab

rawalpndi