Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا...
شائع 08 فروری 2022 09:29am

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم کے کپتان جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارک ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو دوسرا ٹیسٹ کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Cricket Australia

lahore

Pakistan Tour