Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل7میں فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے...
شائع 08 فروری 2022 09:12am

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں فخر زمان نے لاہور قلندرز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے لیف ہینڈ بیٹر نے پی ایس ایل 7 میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور 71 رنز کی اوسط سے 356 رنز بنالئے ہیں۔

فخر زمان نے اس ایڈیشن میں ایک سنچری بھی اسکور کی ہے، اس سے قبل قلندرز کی طرف سے پہلے پی ایس ایل میں عمر اکمل نے سب سے زیادہ 335 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے پیر کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 45 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

karachi

Fakhar Zaman

Lahore Qalandars

PSL 7