Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار کار ...
شائع 06 فروری 2022 01:41pm

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ سے ٹکراگئی، دلخراش حادثے کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا، جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسلام آباد

traffic accident

petrol pump

Car