Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک کے قریب آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایک...
اپ ڈیٹ 06 فروری 2022 02:36pm

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

ISPR

security forces

operation

Tank