Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپرلیگ 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد...
شائع 05 فروری 2022 08:04pm

پاکستان سپرلیگ 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

جبکہ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے،قلندرز کی جانب سے فخر زمان 38، عبداللہ شفیق 44 اور ہیری بروک 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تک محدود رہی۔

خیال رہےکہ لاہور قلندرزکی پی ایس ایل سیون میں یہ تیسری فتح ہے، آج کی فتح کے بعد لاہور قلندرز نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

cricket

Lahore Qalandars

islamabad united