زرداری اور نواز کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح ریزہ ریزہ ہو جائے گی، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف ...
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاست بالترتیب کراچی کی تجوری ہائٹس اور نسلہ ٹاور کی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شیخ رشید نے کہا کہ سب مل کر اسلام آباد کی طرف چلیں، حکومت ایک ہی جھٹکے سے ان کی سیاست کو منہدم کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بزدلوں کے لیڈر نہیں ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 فروری کو احتجاجی مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Nawaz Sharif
Sheikh Rasheed
Asif Zardari
مقبول ترین
Comments are closed on this story.