Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک کی ’راست‘ کے تحت رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف

مرکزی بینک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔
شائع 05 فروری 2022 06:48pm
کاروبار

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے تحت فرد سے فرد رقم کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کریں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس نے ان بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں جو "Raast" کے ذریعے ملک میں فرد سے فرد ادائیگیوں کو آسان بنائیں گے۔

مرکزی بینک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔

تاہم ادائیگی کے نظام کو کم سے کم وقت کے ساتھ فاسٹ ٹریک پر لانے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے تیار کی گئی ایپلیکیشن Raast - ایک اردو لفظ جس کا مطلب صحیح اور سیدھا ہے، جو پاکستان کے لوگوں کو ایک فوری، قابل اعتماد والا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پیش کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا خیال ہے کہ راست سروس کا آغاز نہ صرف صارفین کو ایک آسان اور پریشانی سے پاک ڈیجیٹل فنڈ ٹرانسفر سروس فراہم کرے گا بلکہ ادائیگیوں کا ایک موثر اور فعال ڈھانچہ بھی فراہم کرے گا جو معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

اسٹیٹ بینک نے یوٹیوب اور اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو فراہم کی ہے جو عوام کو آسان الفاظ میں بتاتی ہے کہ کیسے ادائیگیاں کی جائیں اور راست کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز کیسے منتقل کیے جائیں۔

پاکستان

SBP POLICY

digital age