Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست، پشاور زلمی 9 رنز سے کامیاب

کراچی: ایج بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز کو ...
شائع 04 فروری 2022 11:24pm

کراچی: ایج بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست کا مزہ چکھنا پڑا، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے پچھاڑ دیا۔

پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی، کپتان بابر اعظم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی اس ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، شعیب ملک52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی اننگز

کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کا آغاز اچھا رہا ور ٹیم نے 6 اوورز کے اندر ہی بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کئے تاہم 53 رنز کے مجموعی اسکور پر سیٹ بیٹر حضرت اللہ 27 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پشاورزلمی کو دوسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 21 رنز بناسکے، اس کے علاوہ حیدر علی بھی 16 رنز بناکر پویلیں لوٹے، 3 وکٹیں گرنے کے بعد سینیئر بیٹر شعیب ملک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کا اسکور 173 رنز تک لے گئے۔

شعیب ملک نے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ بین کٹنگ 24 رنز بناسکے جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کی اننگز

174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کا آغاز بلکل اچھا نہ رہا، صرف 3 رنز بر 2 کھلاڑی پویلین لوٹے، شرجیل خان اور صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوئے، 2 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور این کوکبین کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم وہ بھی میچ نہ جتوا سکی، کوکبین 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد نبی 10 اور عامر یامین 20 رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم دوسرے اینڈ سے کپتان بابر کھڑے رہے لیکن پھر بھی ٹیم کو ایونٹ میں کامیابی نہ دلواسکے، وہ 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمر نے 3 جبکہ شعیب ملک ، حسین طلعت اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

PCB

karachi

national stadium

PZ vs KK

PSL 7