Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل7: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ...
شائع 04 فروری 2022 09:50pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کوجیت کیلئے 174رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کھیلے جارہے 11ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، شعیب ملک52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی اننگز

کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمی کا آغاز اچھا رہا ور ٹیم نے 6 اوورز کے اندر ہی بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کئے تاہم 53 رنز کے مجموعی اسکور پر سیٹ بیٹر حضرت اللہ 27 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کو دوسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 21 رنز بناسکے، اس کے علاوہ حیدر علی بھی 16 رنز بناکر پویلیں لوٹے، 3 وکٹیں گرنے کے بعد سینیئر بیٹر شعیب ملک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کا اسکور 173 رنز تک لے گئے۔

شعیب ملک نے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے،اس کے علاوہ بین کٹنگ 24 رنز بناسکے جبکہ کراچی کی جانب سے عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کراچی کے کپتان بابر نے کہا کہ پشاور کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب زلمی کے کپتان وہاب کاکہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرنےکا ہی فیصلہ کرتے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی 3 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، اسے مسلسل 3 میچز میں شکست کاسامنا ہے۔

PCB

karachi

PZ vs KK

PSL 7