Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

افواج پاکستان ملکی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ نے کی۔
شائع 04 فروری 2022 03:47pm

اسلام آباد:چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، سیلاب، زلزلہ جیسی قدرتی آفات میں بھی افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا ءبندیال سےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ نے کی،ملاقات میں 20 ممالک کی ملٹری بیوروکریسی کے کورس شرکا بھی موجودتھے۔

چیف جسٹس نے وفد کو آئین پاکستان کا عمومی جائزہ پیش کیا اور اختیارات کی تکون سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے وفد کو نظام عدل، انصاف کی فراہمی، ملک بھر کی عدالتوں کے دائرہ اختیار سماعت اور بنیادی آئینی حقوق سے متعلق آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں اورمسلح افواج کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،جوان قومی مفاد کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں،آفات میں فوج کو مدد کیلئے بلایا جاتا ہے۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے مزید کہا کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے سبب کے پی میں اضلاع کے انضمام سے قانون کی حکمرانی ہوگی۔

وفد نے چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کی جبکہ چیف جسٹس نے بھی وفد کو شیلڈ پیش کی۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal