Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حلیم عادل شیخ نے سعید غنی کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کردی

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی...
شائع 03 فروری 2022 04:28pm

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کیس میں وفاق اور سندھ حکومت کو فریق بنایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایس ایس پی رضوان نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ سعید غنی صوبے کے منشیات مافیا کے پیچھے ہے اور اس کے مبینہ ساتھی حمید اللہ نے بھی اپنی حالیہ ویڈیو میں اعلیٰ افسران کے ساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سعید غنی کو بے گناہ قرار دیا ہے تاہم ان کے خلاف شواہد کی روشنی میں اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی سے ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Saeed Ghani

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh