Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کوویکس سے 40 ملین کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرے گا

اسلام آباد: پاکستان کو کوویکس سہولت کے تحت رواں سال کی پہلی سہ...
شائع 03 فروری 2022 02:34pm

اسلام آباد: پاکستان کو کوویکس سہولت کے تحت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین کی مزید 40 ملین خوراکیں ملیں گی۔

یہ بات اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن فنڈ (یونیسیف) پاکستان نے بدھ کو بتائی۔

یونیسیف پاکستان نے کہا کہ مئی 2021 سے پاکستان پہلے ہی کوویکس سہولت کے تحت کورونا ویکسین کی 91 ملین سے زیادہ خوراکیں حاصل کر چکا ہے۔

یونیسیف پاکستان نے مزید کہا کہ یہ ملک میں اب تک دی جانے والی 175 ملین خوراکوں میں سے نصف تھی۔

یونیسف کا کہنا تھا کہ انہوں نے 41 الٹرا کولڈ چین کے آلات اور بھاری مقدار میں ذاتی حفاظتی سامان، سرنجیں، لیبارٹری کا سامان اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ تقریباً 9 ملین افراد نے یونیسیف کے تعاون سے قومی ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور رہنمائی حاصل کی۔

ڈونر ایجنسی نے بتایا کہ کورونا کے پھیلنے کے بعد سے یونیسیف نے وبائی امراض کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کی بھی کوشش کی ہے اور محفوظ پانی، مناسب صفائی اور حفظان صحت، محفوظ رسمی اور غیر رسمی فراہمی کے ذریعے کمزور خاندانوں اور بچوں کی مدد کی ہے۔

پاکستان

vaccine

COVID19

Virus