Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنٹونمنٹ ایریا سے نجی اسکولوں کی بے دخلی پر کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ ایریا سے نجی اسکولوں کی بے...
شائع 03 فروری 2022 12:14pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ ایریا سے نجی اسکولوں کی بے دخلی پر کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد کردی اوراب تک کے تمام نوٹسز طلب کر لئے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی اسکولوں کی بےدخلی کیخلاف کیس کی سماعت کی ،عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے اسکولوں کی بےدخلی سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈزکی رپورٹ مسترد کرکے نئی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رپورٹ میں اسکولز کی بے دخلی کے سارے اشتہارات 2021 کے ہیں، بے دخلی کیلئے 2019 اور 2020 کے اشتہارات کہاں ہیں؟۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ تمام اشتہارات موجود ہیں، عدالت کی سہولت کیلئے صرف 2021 کے اشتہار لگائے گئے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹس سے اسکولزکی بے دخلی کے جتنے پبلک نوٹس جاری ہوئے، سب کی تفصیل دیں۔

بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan

Private Schools

cantonment board