Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

باچا خان ایئرپورٹ پر لیبارٹریز میں غیر معیاری سہولیات کا انکشاف

جاری کردہ مراسلے کے مطابق لیبارٹریز میں کورونا کی تشخیص کیلئے کٹس غیرمعیاری ہیں اور غیرتربیت یافتہ عملے کی تعیناتی ہوئی ہے۔
شائع 03 فروری 2022 11:28am

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پرکوروناکی تشخیص کیلئے قائم لیبارٹریز میں غیر معیاری سہولیات کا انکشاف ہوا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق لیبارٹریز میں کورونا کی تشخیص کیلئے کٹس غیر معیاری ہیں اور غیرتربیت یافتہ عملے کی تعیناتی ہوئی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ لیبارٹریز میں مسافروں کے ٹیسٹوں کا ریکارڈ کا انتظام بھی موجود نہیں ہے ،کورونا کی تشخیص کیلئے 3ہزارروپے فیس وصول کریں ۔

ایئرپورٹ منیجرکے جاری مراسلے میں لیبارٹریز کی غفلت اور ناتجربہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

باچا خان ایئرپورٹ پرلیبارٹریز میں بدانتظامی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

coronavirus

peshawar