متحدہ عرب امارات کا 3 دشمن ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر آبادی والے علاقوں سے خلیجی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سےکشیدگی کےدوران تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔
دوسری جاجب حوثی باغیوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکا نے گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات نےیمن کےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضا میں تباہ کےا جانے والے میزائل کا ملبہ غیرآباد علاقےمیں گرا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب عرب فوجی اتحاد کی جانب سے 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 25 ٹارگٹڈ حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیاں اور 80 سے زیادہ باغیوں کوہلاک کرنےکا دعویٰ بھی کیا ہے۔
Comments are closed on this story.