Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے بریٹ لی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستان سپر ...
شائع 03 فروری 2022 09:29am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری آسٹریلین بولر بریٹ لی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک حیرت انگیز باؤلر ہے اور اس کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے گیند باؤنس بھی اچھی ہوتی ہے، میں شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

قبل ازیں شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کیا ہی کمال ہے، اگر ان کی کور ڈرائیو کی بات کی جائے تو میرے خیال میں اس وقت دنیا میں سب سے ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین رہا اور بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے کیساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیم آف دی ائیرز میں بھی جگہ بنائی۔

lahore

Shaheen Shah Afridi

PSL 7