Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لٹل کریم علاج کیلئے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ شرٹ نیلام کرنے پر مجبور

کوہ پیما لٹل کریم کے اہل خانہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے تحفے میں دی گئی شرٹ کو علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نیلام کررہے ہیں۔
شائع 02 فروری 2022 02:15pm

معروف کوہ پیما لٹل کریم اپنے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ اور تحفے میں دی گئی شرٹ نیلام کرنے پر مجبور ہوگیا۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما لٹل کریم کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر شائع کردہ وڈیو میں کہا کہ میرے والد بیمار ہیں اور ان کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

کوہ پیما لٹل کریم کے اہل خانہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لٹل کریم کو تحفے میں دی گئی شرٹ کو ان کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نیلام کررہے ہیں۔

ان کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کے لیے ادویات کا خرچا دس سے پندرہ ہزار تک ہے جبکہ میں گذشتہ دو سال سے بے روزگار بھی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں اپنے والد کے علاج کے ادویات کا خرچہ کیسے پورے کروں یا گھر کے دیگر اخراجات پورے کروں۔

گلگت بلتستان

Cristiano Ronaldo