Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرسکتے ہیں ، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت...
شائع 01 فروری 2022 07:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرسکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرے گی، تاہم وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 140A پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری صوبائی اسمبلی نے دی تھی جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈیننس لایا گیا۔

سپریم کورٹ نے مقامی حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کی درخواست نمٹاتے ہوئے سندھ حکومت کو بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی ہدایت کی ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

Sindh government