Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کیخلاف...
اپ ڈیٹ 01 فروری 2022 03:59pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا ہے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہےکہ تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے، اس لئے درخواست گزار انفرادی شکایت لےکر آیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی ،184 /3کے اختیار سماعت سےمتعلق اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کخلاوف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

disqualify case