Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،حکومتِ پاکستان

وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی سمری منظور نہیں کی۔
شائع 01 فروری 2022 11:49am
گزشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔فائل فوٹو۔
گزشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔فائل فوٹو۔

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت پاکستان نے فروری 2021 کے پہلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کی۔

سہباز گل نے لکھا :"وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی سمری منظور نہیں کی۔"

انہوں نے مزید لکھا ؛"وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی،اس لیے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کر دیا ہے۔"

گزشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان

imran khan

petroleum prices