Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ: اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔...
شائع 31 جنوری 2022 04:37pm
Photo: FILE
Photo: FILE

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پی پی پی قیادت کو بھی بھجوا دیا ہے۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متنازعہ بل کو بلڈوز کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ کے فلور پر اپنے خطاب میں کہا کہ سینیٹ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسٹیٹ بینک بل کو منظور کرانے کے لیے قانون ساز اسمبلی کی کارروائی میں ہیرا پھیری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد کچھ قانون ساز جن کی ساکھ خود ہی مشکوک ہے، یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے حکومت کی حمایت کی ہے۔

پاکستان

PPP

senate

Yousaf Raza Gilani

senate bill