Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی شہر لاس ویگاس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس ویگاس میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور ...
شائع 31 جنوری 2022 11:03am

امریکی شہر لاس ویگاس میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوفناک حادثہ امریکی مغربی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا، جہاں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئی دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔

مرنے والوں میں تیز رفتار گاڑی میں بیٹھے 2 افراد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر ہلاک شدگان میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔

traffic accident

Las Vegas

America