Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے ملک سے گیس غائب کرکے اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ...
شائع 30 جنوری 2022 02:24pm

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے، عمران خان نےملک سے گیس غائب کرکے اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کورونا کی شدت میں بخار کی گولی نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے اور سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عوام کیلئے روزگار غائب، مریض کیلئے دوائی غائب ، کسان کلئےا کھاد غائب، آٹا، چینی ،یوریا،ڈیپ، گیس اور بجلی سب غائب ہے،حکومت کو شرم آنی چاہیئے،عمران خان نےملک سے گیس غائب کردی اوراپنے مافیاز کی جیبیں بھریں،عمران خان نے بجلی مہنگی کردی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

‎مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہیئے جس نے عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار سب کچھ غائب کر دیاہے، عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

pm imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

spokeswomen