Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، شدید...
شائع 30 جنوری 2022 10:45am

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، شدید دھند کے باعث حد نگا ہ صفر ہونے کے بعد موٹرویز کومختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپور تک بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری اور ایم 11سیالکوٹ تک دھند کے باعث بند کردی گئی ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے، شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہماری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

lahore

fog

moterway

Moterway M2 & M3