Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھائی لینڈ میں 8 بیویوں کے ساتھ خوشحال زندگی گذارنے والا عوام میں مقبول

تھائی نوجوان اونگ کی 8 بیویوں نے اس کو مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا ہے۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 04:33pm
آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

تھائی لینڈ کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ ایک ہی گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے والا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یوٹیوب چینل کو انٹریو دیتے ہوئے اونگ ڈیم سروت نامی ایک نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنی شادیوں سے متعلق بتایا۔

اس نے بتایا کہ اس کی یہ تمام شادیاں کیسے ہوئی تھیں، اس کا مزید کہا کہ اس کا پہلی بیوی سے 1 بیٹا ہے۔

نوجوان نے اپنی 8 بیویوں کے متعلق بتایا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری بیوں سے سے بازارمیں ملا تھا۔

اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں ملاقات ہوئی جبکہ چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی تھی۔

نوجوان نے مزید بتایا کہ ساتویں بیوی سے مندرمیں ملاقات ہوئی اور آٹھویں بیوی سے ملاقات ایسے وقت ہوئی جب میں 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے گیا ہوا تھا۔

نوجوان نے کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں لیکن حقیقیت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ میری ہر میری ہربیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔

تھائی نوجوان اونگ کی 8 بیویوں نے اس کو مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا ہے۔

Wife

thailand

Artist