Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسکہ : او ٹی اٹینڈنٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر انکوائری کا حکم

ڈسکہ سول اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت کے...
شائع 29 جنوری 2022 05:18pm

ڈسکہ سول اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت کے اہلکار نے انکوائری شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آج نیوز رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں سرجن ڈاکٹر کے بجائے ٹیکنیشن اٹینڈنٹ ایک خاتون کی سرجری کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنیشن عاصم نے پورے آپریشن کے دوران بغیر کسی سرجن کے خاتون کی اپینڈکس کی سرجری کی۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے میں ملوث ٹیکنیشن کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان

Daska