Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر اداکار مسعود اختر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اداکار کی اہلیہ کے مطابق مسعود اختر اب سے کچھ دنوں سے شدید علیل ہیں
شائع 29 جنوری 2022 01:49pm

پاکستان کے معروف سینئر اداکار مسعود اختر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی اداکار کو سر گنگا رام اسپتال سے ثریا اعظیم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ کے مطابق مسعود اختر اب سے کچھ دنوں سے شدید علیل ہیں۔

انہوں نے چار دن سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار کو صبح ان کی حالت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار مسعود اختر کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

پاکستان

Pakistani Actor

showbiz stars