Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں 7,963 کورونا کیسز درج، وباء کے آغاز سے دوسری بلند ترین شرح

5ویں لہر کے جاری رہنے پر کورونا کا تناسب 11 فیصد بلند جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل اموات 27 ہو گئیں
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2022 01:21pm
Photo: BR
Photo: BR

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11.31 فیصد کے مثبت تناسب سے 7,963 کیسز رپورٹ ہوئے کیونکہ ملک میں پانچویں لہر تیزی سئ پھیل رہی ہے۔

2022 کے آغاز کے ساتھ ملک میں اومیکرون وائرس کی آمد کے بعد پاکستان میں مسلسل اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بی آر کی رپوٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70,389 ٹیسٹ کیے گئے ن میں اب تک پاکستان میں 1,410,033 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 29,219 ہوگئی۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے 2،062 افراد صحت یاب ہوئے، جس سے ان کی تعداد 1،276،719 ہوگئی۔

اس وقت 104,095 ایکٹیو کیسز ہیں، جب کہ 1,375 کیسز نازک ہیں۔

جمعہ کو پشاور 29.65% کے مثبت تناسب کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا۔

اس کے بعد کراچی 27.92% کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ شہر، مظفر آباد (26,40%)، مردان (22.73%) اور حیدرآباد(20.59%) دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید براں ملتان میں مثبت تناسب (20.58٪)، گلگت (18.33٪)، اسلام آباد (17.13٪)، نوشہرہ (17.01٪)، ایبٹ آباد (12.93٪)، صوابی (11.21٪)، اور میرپور (11.04٪) ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا، جمعہ کو ایک ٹویٹ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ موجودہ نان فارماسیوٹیکل انٹروینشنز (NPIs) جو 31 جنوری تک نافذ کیے گئے تھے، کو 15 فروری تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ فورم نے مزید کہا کہ 10 فروری کو ایک نیا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی نے مزید کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نوٹیفیکیشن جاری کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر تمام متعلقہ افراد تک پہنچائیں۔

NCOC

پاکستان

AstraZeneca vacinne

COVID19

Vacination