Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل بینک کے سابق نائب صدر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی

سعید پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا
شائع 28 جنوری 2022 08:15pm

لاہور کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق نائب صدر عثمان سعید کو غبن کے ریفرنس میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔

سماء نیوزکے مطابق سعید پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ عدالت نے جرمانہ ادا کرنے کے لیے ان کی زمینیں ضبط کر کے فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید براں نیشنل بینک آف پاکستانکے سابق صدر کو اگلے 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے پر فائز رہنے سے روک دیا گیا ہے۔

سعید کے خلاف نیب ریفرنس کے مطابق انہوں نے کروڑوں روپے کا غبن کیا۔

سعید نے لاہور میں نیشنل بینک آف پاکستان کے مرکزی برانچ میں فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، ان کو مئی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعید پر اگست 2020 میں اس الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ اس نے لیٹر آف کریڈٹ (LC) سے بچنے والے تاجروں کو ادائیگیاں جاری کیں۔

سعید نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ اسے ادائیگیاں جاری کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا تھا۔

lahore

NBP